ذوالحجہ كا چاند

 *بسم الله الرحمن الرحيم*


*ذوالحجہ كا چاند نظر آنے سے پہلے ناخن اور بال تراش لینا*

🍃 عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ هِلاَلَ ذِى الْحِجَّةِ وَأَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يُضَحِّىَ فَلْيُمْسِكْ عَنْ شَعْرِهِ وَأَظْفَارِهِ۔ [صحيح مسلم:5234]
🍃 ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم ذوالحجہ کے مہینے کا چاند دیکھ لو اور تم میں سے کسی کا قربانی کرنے کا ارادہ ہو تو اسے چاہيے کہ وہ (جانور ذبح کرنے تک) نہ اپنے جسم کے بال کاٹے اور نہ ہی ناخن تراشے۔

*گھر والوں اور بچوں کو بھی اس پر عمل کروانا*

🍃 عن نافع أن بن عمر مر بامرأة تأخذ من شعر ابنها في أيام العشر فقال لو أخرتيه إلى يوم النحر كان أحسن. [مستدرك حاكم: 7520]
🍃 نافع، ابن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ وہ ایک عورت کے پاس سے گزرے جو عشرہ ذوالحجہ میں اپنے بیٹے کے بال کاٹ رہی تھی تو انہوں نے کہا: اگر تم اسے قربانی کے بعد تک موخر کر دیتی تو زیادہ بہتر ہوتا۔

*قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے کے لیے قربانی کا اجر پانے کا طریقہ*

🍃جو قربانی کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ ان دس دنوں میں اپنے ناخن اور بال نہ تراشے تو وہ بھی ان شاء اللہ قربانی کا اجر پائے گا۔ [بحوالہ سنن ابی داود:2791]

نوٹ: کل بروز ہفتہ مغرب کے وقت ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، لہذا ہفتہ کی مغرب سے پہلے پہلے مذکورہ بالا کام کر لیے جائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

عشرہ_ذوالحجہ