Quran Students Writeups

✨♦️ *_عباد الرحمٰن کی صفات_*♦️✨

🔸 _زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں_

🔸 _ایسے انداز چال سے گریز کرتے ہیں جس سے دوسروں کو ایذا پہنچے_

🔸 _مقابل شخص غصے میں بات کرے تو جوابا نرم لہجے میں بات کرتے ہیں_

🔸 _فضول بحثوں سے اجتناب کرتے ہیں_

🔸 _راتوں کو اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں_

🔸 _تنہائی میں اپنے رب کے سامنے قیام کرتے ہیں_

🔸 _ان کی اولین ترجیح یہ ہوتی ہے کہ انھیں جہنم سے آزادی کا پروانہ مل جائے اور اس کے لیے اپنے رب سے دعائیں کرتے ہیں_

🔸 _خرچ کرنے میں اعتدال کا رویہ اختیار کرتے ہیں، نہ اسراف سے کام لیتے ہیں اور نہ بخل کرتے ہیں_

🔸 _نیکی و بھلائی کے کاموں میں خرچ کرتے ہیں_

🔸 _اللّٰہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کرتے_

🔸 _کسی جان کو ناحق قتل نہیں کرتے_

🔸 _زنا سے اپنا دامن داغ دار نہیں کرتے_

🔸 _گناہ ہو جائے تو فوراً اللّٰہ کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اپنی اصلاح کرتے ہیں_

🔸 _نہ جھوٹ بولتے ہیں اور نہ جھوٹی گواہیاں دیتے ہیں_

🔸 _ایسی مجالس میں نہیں بیٹھتے جہاں اللّٰہ کی نافرمانیاں کی جا رہی ہوں_

🔸 _لغویات سے خود کو دور رکھتے ہیں_

🔸 _اللّٰه کی آیات سن کر بہرے اور اندھے نہیں بنے رہتے بلکہ ان سے نصیحت حاصل کرتے ہیں_

🔸 _اپنی نیکی پر ہی مطمئن نہیں رہتے بلکہ اپنے زوج اور اولاد کو نیک بنانے کے خواہاں رہتے ہیں_

🔸 _اپنے گھر والوں کے لیے دعا کرتے ہیں_

🔸 _ہر حال میں صبر کا دامن تھامے رکھتے ہیں_

            🕋 *_عباد الرحمٰن کا اجر_* 🕋

جنت میں بالا خانہ ملیں گے جہاں دعائے خیر اور سلام سے ان کا استقبال کیا جائے گا اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔🌹🌹🌹

          *_🤲🏻 اَللّٰھُمَّ رَبَّـنَا اجْعَلْنَا مِنْھُم 🤲🏻_*



Comments

Popular posts from this blog

عشرہ_ذوالحجہ