Ramadan ul Mubarak k Ikhtetam pr mangi janay wali Duayen

🤲🏻☁️

*اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ*۔
 *بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ* 

 *سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَ رِضَا نَفْسِهِ وَ زِنَةَ عَرْشِهِ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِهِ۔* 

یا رب العالمین
یا مالک الملک
یا ذوالجلال و الکرام

🤲🏻اے الله سبحانه وتعالى۔
 ہمارے اعمال کو بہترین بنا دے اور انہیں قبولیت کا شرف بخش دے ، اور ہم سب کی گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرما دینا ،

🤲🏻اے الله :  جیسے آپ نے  ماہ رمضآن  ہمیں عطاء کر کے ہم پر کرم کیا ہے اسی طرح اس کا اختتام بھی ہمارے نصیب کر کے ہم پر کرم فرمانا ،

 🤲🏻اے الله ہمارے روزوں کو اور ہماری دن رات کی عبادتوں کو بہترین بنادے ،

 🤲🏻اے ہمارے پروردگار جنت کا باب الريان  ہمیں نصیب کرنا حوض کوثر سے ہماری پیاس بجھانا اور ہماری ہمارے والدین کی ہماری اولاد کی اور سب مسلمانوں كى گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرما دے ،

  🤲🏻اے الله ہمارے پیاروں کی مغفرت فرمادے جو ہم سے پہلے اپ کے پاس پہنچ گئے ہیں اور ان کی بھی خواہش تھی اس رمضان المبارک کو پانے کی مگر آج وہ ہمارے ساتھ نہیں یا رب العالمین ان کو بھی ہماری دعاؤں اور صدقہ خیرات میں شامل رکھنا اور ان رحمتوں سے نوازے جیسے ہمیں نوازی ہیں ،

🤲🏻 اے ہمارے پروردگار ان کی قبروں کو پر رونق بنا دے اور جنت کی روشنی عطاء فرما ، جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنادے۔

 🤲🏻اے الله رمضان المبارک کے اختتام سے پہلے ہی ہمارے حالات بہتر کردے ہماری اصلاح فرما دے اور ہماری مغفرت فرما دے اور ہمارے اعمال کو قبول کر لے ،

 🤲🏻اے اللہ تعالیٰ ہمیں لیلة القدر نصيب كرنا اور جہنم کی آگ سے آزاد فرما دینا اور جنت الفردوس ہمارے نصیب کرنا ،

🤲🏻اے ہمارے پروردگار رمضان المبارک میں کی گئی ہماری کوششوں کو قبول کرنا اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمادے اور ہمارے ہر نیک عمل کو بھی قبولیت کا شرف بخشنا ،

 🤲🏻یا رب العالمین جو ہماری گزری زندگی میں جانے انجانے میں خطائیں سرزد ہوئی ہیں انہیں بخش دے اور جو بھی ہم سے ہمارے دین میں کمی ہوئی ہے ہمیں معاف کردے ۔

🤲🏻اے الله ہم تیری وہ عبادت نہیں کر سکے جیسے کرنے کا حق تھا ہم اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں اور ہم رو رو کر اپ سے ان غلطیوں کی  معافیاں اس لیے مانگتے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ تیرے سوا کوئی معاف کرنے والا نہیں اور تیرے سوا ہمارے لیے کوئی اور دروازہ بھی نہیں۔

 🤲🏻اے الله ہم گنہگار ہیں ہمیں معاف کردے ہماری جھولیاں خالی نہ لوٹانا ہمیں جتنا اپ کا ڈر ہے اس سے زیادہ آپ پر امید بھی ہیں ، یا الله ہمیں شرک اکبر اصغر اور شرک خفیہ سے محفوظ رکھنا ،

 🤲🏻یا الہی ہماری زبانوں میں وہ طاقت ہی نہیں کے تجھ سے مانگنے کا طریقہ آئے یا الله ہمارے دلوں کی اواز سن لے ہماری دنیاوی زندگی کے سب معاملات صحیح کردے ،

 🤲🏻اے الله ہمیں دین اسلام پر قائم دائم رکھنا ، ہمیں اس نعمت سے کبھی محروم نہ کرنا ،

 🤲🏻یا ربی ہم سب کو اس بیماری وبا سے بچا لے جو بیماری دنیا کے ہر سمت میں پھیل چکی ہے۔
(انك على كل شيء قدير)
🤲🏻يا الله ہمارے بچوں کو نیک صالح اور ماں باپ کے فرما بردار بنادے اور  ان کو دینی دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کی توفیق عطاء فرما۔

 🤲🏻یا الله انکو بری صحبت سے برے لوگوں سے بری مجلسوں سے محفوظ رکھنا ہمارے بچوں پر اپنی رحمتیں نازل فرما ،

🤲🏻 یا الله ہم آپ کے گنہگار بندے ہیں ہمیں معاف کردے آپ کے سوا کوئی ہمارا نہیں ہمیں  ہردشمن سے حفاظت فرما چاہے وہ دشمن انسان ہو یا جنات ، 

🤲🏻یا الله ہمارا ایمان پر خاتمہ کرنا 
🤲🏻یا الله ہماری زبانوں پر آخری کلمہ لا إله إلا الله محمد رسول الله ہو
 🤲🏻یا الله اس دنیا کا سفر تو ہم تیرے کرم سے جیسے کیسے تہہ کر رہے ہیں مگر ہمارا آخرت کا سفر بہتری بنادے ہمارے اخری سفر کو اپنی رحمت سے مزین کردے ہمیں موت کے عذاب سے قبر کے عذاب سے حشر کے عذاب سے پل صراط کے عذاب سے جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھنا ،
🤲🏻 اے ہمارے پروردگار ہمیں نبی صل اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کبرہ نصیب کرنا آپ صل اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اٹھانا اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمانا اس عظیم دن کی ہر نعمت ہمارے نصیب میں کرنا اور اس دن کے ہر عذاب سے ہمیں محفوظ رکھنا ، 

آمين يارب العالمين والصلاة والسلام على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين 
🤲🏻☁️

Comments

Popular posts from this blog

عشرہ_ذوالحجہ