Shawal kay Roazun ki mukhtalif Niyatain
بسم الله الرحمن الرحيم
*شوال کے چھ روزوں کی مختلف نیتیں*
🌷 شوال کے چھ روزے رکھنے میں درج ذیل نیتیں کی جا سکتی ہیں:
• (1)- رمضان کے روزوں میں جو کمی واقع ہوئی اس کمی کو پورا کرنا۔
• (2)- رمضان کی نعمت کا شکر ادا کرنا۔
• (3)- اللہ کی اطاعت پر ثابت قدمی حاصل کرنا۔
• (4)- اچھے خاتمے کی امید کی نیت کرنا کہ شاید آپ کا خاتمہ اس دن روزے کی حالت میں ہو جائے۔
• (5)- رمضان کا پیغام سمجھنا کہ یہ صرف ایک ابتداء ہے(یعنی انسان کی ساری زندگی ایسی ہونی چاہیے)۔
• (6)- رمضان کے بعد اللہ کے ساتھ کیے ہوئے عہد کو پورا کرنا۔
• (7)- گیارہ مہینوں کے بعد رمضان میں کردار کو سنوارنے کی جو عملی تبدیلی آئی تھی اس کی مدت کو تھوڑا اور لمبا کرنا۔
• (8)- سال بھر کے روزوں کا ثواب حاصل کرنے کی نیت کرنا۔
• *اپنی نیتوں کو بڑھا لیں آپ کی نیکیاں بڑھ جائیں گی۔*
[خالد أبو شادي-📚جامعة الفقه الإسلامي العالمية في ضوء القرآن و السنة📚]
Comments
Post a Comment