*WHO IS YOUR ISMAIL???*🔸
🔸 *WHO IS YOUR ISMAIL???*🔸
_Besides animal , also sacrifice him on this EID_ ✨✨
نہایت افسوس کی بات ہے کہ آج امت مسلمہ سنت ابراہیمی اور قربانی کے اصل مقصد سے نا آشنا نظر آتی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تو اللہ تعالیٰ کا حکم پا کر فوراً سر تسلیم خم کر دیا اور اپنی محبوب ترین چیز یعنی اپنے بیٹے کی گردن پر چھری چلا دی۔ کیا آج ہمارا رویہ بھی ایسا ہے؟؟؟
قربانی کا یہ پیغام ہے کہ جس طرح ہم اللہ کے حکم پر سنت ابراہیمی کو زندہ کرتے ہوئےجانور قربان کرتے ہیں بالکل اسی طرح ان تمام امور کی قربانی بھی دیں جن سے باز رہنے کا حکم اللّٰہ تعالیٰ نے دیا ہے۔ جانور کے ساتھ ساتھ اس نفس کی گردن پر بھی چھری چلائیں جو ہمیں اللہ کی نافرمانی پر اکساتا ہے۔
✨ *_تو آئیں اس عید کے موقع پر جانور کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے اسماعیل کی قربانی بھی دیں_*✨
آج ہی اپنی ان محبوب ترین چیزوں کی فہرست بنائیں جو آپ کو اللہ سے دور کر رہی ہیں اور اس عید پر جانور کے ساتھ انھیں بھی قربان کر دیں۔ وہ *Music* ہے یا *Haram relations* ہیں ، ایسی *نیند* ہے جو عبادات میں حائل ہوتی ہے یا ایسا *تکبر* اور *انا* ہے جو حق کو قبول کرنے نہیں دیتا تو خدارا !!! عید قربان پر انھیں بھی قربان کر دیں۔
اگر آپ اللہ کے لیے اپنی خواہشات قربان کرنا شروع کر دیں گے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح اللّٰه تعالیٰ آپ کو بھی اپنا *خلیل* بنا لیں گے اور آپ کے معاملات سنورنا شروع ہو جائیں گے *ان شاءاللہ*
*_آج بھی ہو جو ابراہیم کا ایماں پیدا_*
*_آگ کر سکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا_*
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
🖊️ حمنہ مظہر
Comments
Post a Comment