Duayen Text

*✨ان دعاوں کو کثرت سے مانگا کریں✨*  


 *🌹اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِیْ فِی الدِّیْن*ِ 
🌹اے ﷲ! مجھے دین کی سمجھ عطافرما۔

 *🌹اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا*
🌹اے ﷲ! میرے حساب کو آسان فرما دے۔

 *🌹یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّت قلبیْ عَلٰی دِیْنِک*َ 
🌹اے دِلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔

 *🌹یَامُصرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ* 
🌹اے دِلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنی اطاعت پر پھیر دے۔ 

 *🌹اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذُّنِیْ مِنْ شَرٍ نَفْسِیْ*  
🌹اے ﷲ! میرے دل میں ہدایت ڈال دے اور مجھے میرے نفس کی برائی سے بچا۔

 *🌹اَللّٰھُمَّ اَعِنِیْ عَلٰی غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَکَرَاتِ الْمَوْت*
🌹اے ﷲ! موت کی سختیوں اور اُس سے طاری ہونے والی بے ہوشیوں میں میری مدد فرما

 *🌹اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُو کَرِْیم تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی* 
🌹اے ﷲ! تو معاف کرنے والا، کرم کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے سو میرے گناہ معاف کر دے۔

 *🌹اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَسْئَلُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالعَفَافَ وَالْغِنٰی* 
🌹اے ﷲ! بے شک میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری ،عفت اور (لوگوں سے) بے پرواہی مانگتا ہوں۔

 *🌹اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا طَیِبًا وَ عَمَلًا مُتَقَبَّلًا* 
🌹اے ﷲ! میں تجھ سے نفع دینے والے علم اور پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں 

 *🌹اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَیَّ عِنْدَ کِبَرٍ سِنِیْ وَانْقِطَاعِ عُمُرِیْ* 
🌹اے ﷲ! مجھ پر میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک اپنا رزق کشادہ رکھنا،

 *🌹اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاک*  
🌹اے ﷲ! میری کفایت کر اپنے حلال کردہ کے ساتھ، اپنے حرام کردہ سے (بچاکر) میری کفایت کر اور مجھے اپنے فضل سے اپنے سوا ہر کسی سے بے پرواہ کردے۔
 
 *🌹اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِی بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَعُنِیْ وَزِدْنِی عِلْمًا*
*وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلَی کُلِّ حَالٍ* 
🌹اے ﷲ! جو تو نے مجھے سکھایا ہے اس کے ساتھ مجھے نفع دے اور مجھے سکھا جو مجھے نفع دے اور میرے علم میں اضافہ کر۔

 *🌹اَللّٰھُمَّ زَیّنَا بِزِیْنَۃِ الْاِ یْمَانَ* 
🌹اے ﷲ ہماری  زندگیوں کو ایمان کی زینت سے مزین فرما۔

 *🌹اَللّٰھُمَّ لَقِِّنِیْ حُجَّۃَ نِ الْاِ یْمَانَ  عِنْدَ الْمَمَاتِ* 
🌹اے ﷲ موت کے وقت ہمیں ایمان کی حجت نصیب فرما

 *🌹اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَسْاَ لُکَ اِیْمَا نًا دَآئِمًا*
🌹اے ﷲ  ہم آپ سے دائمی ایمان کا سوال کرتے ہیں

*🌹اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَسْاَ لُکَ اِیْمَا نًا لَا یَرْ تَدُّ وَ نَعِیْمًا لاَ یَنْفَدُ وَمُرَافَقَۃَ مُحَمَّدٍ فِیْ اَعْلَی جَنَّۃِ الْخُلْدِ* 
🌹اےﷲ.. ہم آپ سے ایسے ایمان کا سوال کرتے ہیں جو اپنی جگہ سے نہ ہٹے اور ہمیشہ کی رہنے والی نعمتوں اور جنت الخلد میں نبی اکرم ﷺ کی رفاقت کا سوال کرتے۔

 *🌹اَللّٰھُمَّ حَبَّبْ اِلَیْنَا الْاِ یْمَانَ* 
🌹اے ﷲ.. ہمیں  ایمان کی محبت نصیب فرما.

 *🌹اَللّٰھُمَّ  ثَبّتْ  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ عِنْدَ الْمَوْتِ* 
🌹اے ﷲ موت کے وقت ہمارے ایمان  *لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ کو ثابت رکھئیے*

*🌹اَللّٰھُمَّ  زِدْنَا اِیْمَانًا وَّ یَقِیْنًا* 
🌹اے ﷲ ہمارے  ایمان  اور یقین  کو بڑھا دے

🌹اے ﷲ ہماری عبادتوں اور دُعاؤں کو قبولیت عطا
 
💙آمین یارب العالمین💚

۔

Comments

Popular posts from this blog

عشرہ_ذوالحجہ