Hasool e ilam ma Madad Gar Duyen

✨ *بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ* ✨
⭐ *باذن الله تعالى* ⭐
💞 *السَّـــــــلاَمُ وَعَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه* 💞

✨✨✨✨✨✨✨✨

*┄─═✧═✧═★═✧═✧═─┄*
💡 *حُصول علم میں مددگار دعائیں* 💡
*┄─═✧═✧═★═✧═✧═─┄*

✨✨✨✨✨✨✨✨

🔮 *1. رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْo وَیَسِّرْلِیْٓ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَةًمِّنْ لِّسَانِىْo يَفْقَھُوْاقَوْلِیْo*
(طٰه :28–25)

✨ اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے۔ اور میرا کام آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

🔮 *2. رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا*
(طٰه : 114)

✨ اے میرے رب ! میرے علم میں اضافہ فرما۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

🔮 *3. اَللّٰهُمَّ فَقِّهْنِیْ فِی الدِّيْنِ*
(صحیح البخاری:143)

✨ اے ﷲ! مجھے دین کی سمجھ عطا فرما۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

🔮 *4. اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکََ عِلْمًا نَّافِعًا وَرِزْقًا طَیِّبًا وَعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا*
(سنن ابن ماجہ:925) 

✨ اے ﷲ! میں تجھ سے نفع بخش علم ، پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

🔮 *5. اَللّٰهُمَّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَ عَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَعُنِیْ وَ زِدْنِیْ عِلْمًا*
(سنن ابن ماجہ:3833)

✨ اے ﷲ ! مجھے فائدہ دے اس کے ساتھ جو تو نے مجھے سکھایا ہے اور مجھے سکھا جو میرے لیے فائدہ مند ہے اور میرے علم میں اضافہ فرما۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

🔮 *6. اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عِلْمٍ لَّا یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَّا یَخْشَعُ وَمِنْ نّفْسٍ لَّاتَشْبَعُ وَمِنْ دَعْوَةٍ لَّا يُسْتَجَابُ لَھَا۔*
(صحیح مسلم:6906)

✨ اے ﷲ! بےشک میں پناہ مانگتا ہوں اس علم سے جو نفع نہ دے، اور اس دل سے جو نہ ڈرے، اور اس نفس سے جو سیر نہ ہو، اور اس دعا سے جو قبول نہ کی جائے۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

🔮 *7. رَبِّ هَبۡ لِى حُڪۡمًا وَأَلۡحِقۡنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَo*
*وَٱجۡعَل لِّى لِسَانَ صِدۡقٍ فِى ٱلۡأَخِرِينَo*
*وَٱجۡعَلۡنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِo*
(الشعراء:83-85)

✨ اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں سے ملا دے اور باد میں آنے والوں میں میری سچی ناموری باقی رکھ اور مجھے نعمتوں بھری جنت کے وارثوں میں سے بنا دے۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

🔮 *8. اَللّٰهُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ*
(سنن الترمذی:3483) 

✨ اے ﷲ ! مجھے میری سمجھ بوجھ الہام کر دے اور مجھے میرے نفس کی برائی سے بچا۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

🔮 *9. اللّٰھُمَّ اَرِنَاالْحَقَّ حَقًّاوَّارْزُقْنَااتِّبَاعَهُ وَاَرِنَاالْبَاطِلَ بَاطِلًاوَّارْزُقْنَااجْتِنَابَهُ*
(تفسیر ابن کثیر:ص452)

✨ اے اللہ! ہمیں حق کو حق دکھا اور اس پر چلنے کی توفیق عطا فرما اور باطل کو باطل دکھا اور اس سے بچنے کی توفیق عطا فرما۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

🔮 *10. اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّتَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا وَّفِیْ لِسَانِیْ نُوْرًا وَّعَصَبِیْ نُوْرًا وَّلَحْمِیْ نُوْرًا وَّدَمِیْ نُوْرًا وَّشَعْرِیْ نُوْرًا وَّبَشَرِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ فِیْ نَفْسِیْ نُوْرًا وَّاَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا، اللّٰهُمَّ اَعْطِنِیْ نُوْرًا*
(مشکاة المصابیح:1195)

✨ اے ﷲ ! ڈال دے میرے دل میں نور ، میری آنکھوں میں نور ،میرے کانوں میں نور ،میرے دائیں نور ، میرے بائیں نور ، میرے اوپر نور ، میرے نیچے نور ، میرے آگے نور ، میرے پیچھے نور اور بنا دے میرے لیے نور ، میری زبان میں نور اوربنا دے میرے پٹھے نورانی ،میرا گوشت نورانی، میرا خون نورانی، میرے بال نورانی ، میری جلد نورانی اور ڈال دے میرے نفس میں نور اور بڑھا دے میرے لیے نور، اے ﷲ! مجھے نور عطا فرما۔
*●═━━━ ◆◆💫◆◆━━━═●*

Comments

Popular posts from this blog

عشرہ_ذوالحجہ