📗لَاۤ اِکۡرَاہَ فِی الدِّیۡنِ(دین میں کوئی زبردستی نہیں )

📗 *لَاۤ اِکۡرَاہَ فِی الدِّیۡنِ(دین میں کوئی زبردستی نہیں )*   

✨آپ نے اکثر یہ جملہ سنا ہوگا لوگ اکثر کہتے رہتے ہیں کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں ۔۔۔۔اور یہ سچ ہے کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں 

✨جب ہم کسی کو کسی حرام کام سے منع کرتے ہیں اور حلال راستہ دکھاتے ہیں اور عمل کرنے کا کہتے ہیں تو لوگ ہم سے کہتے ہیں دین میں کوئی زبردستی نہیں 
👈کسی کو شراب پینے سے رویں 
👈کسی کو بے حیا لباس پہننے سے روکیں 
👈کسی کو شرک کرنے سے روکیں 
👈کسی کو سود کھانے سے روکیں 
👈کسی کو ناچ گانے سے روکیں 
👈کسی کو شادی بیاہ کی فضول رسومات کرنے سے روکیں 
👈کسی کو ناجائز کھیل کھیلنے سے روکیں 
✨غرض کسی بھی ایسے کام سے روکیں جسے اسلام میں منع کیا گیا ہے تو لوگ کہتے ہیں دین میں زبردستی نہیں 
🛑دین میں زبردستی کا مطلب یہ ہے کہ دین کے چناؤ میں زبردستی نہیں ۔۔۔ہر بندے کو آزادی ہے وہ islam کو چنے یا Hinduism کو یا Christianity کو یا کسی بھی اور مذہب کو ۔۔۔۔۔۔
🚫مگر جب کوئی اسلام قبول کرلیتا ہے تو اللہ تعالی کے احکامات کی پابندی کروانا دین میں زبردستی نہیں ہے ۔۔۔۔بلکہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اللہ تعالی کے احکامات کی پابندی کرنا ہم سب پر لازم ہے . .
 ❌ *ورنہ قرآن میں یہ نہ لکھا ہوتا لَاۤ اِکۡرَاہَ فِی الدِّیۡنِ بلکہ یہ لکھا ہوتا لَاۤ اِکۡرَاہَ فِی الاِسلَام* 
 ✨اگر کوئی اللہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا تو ہمیں اسے یاد دہانی کروانی پڑے گی ۔۔۔۔ورنہ ہمارا انجام بھی اس حدیث کے مطابق ہوگا 
📗 *حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور بھلائی کا حکم دو اور برائی سے روکو، ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب بھیج دے پھر تم اللہ سے دعا کرو اور تمہاری دعا قبول نہ کی جائے“۔ ( رواہ ترمذی)*

🖋️ *سعدیہ عمر* ✨

Comments

Popular posts from this blog

عشرہ_ذوالحجہ