کرسمس اور کفار کی دیگر عیدیں
⛔ - *"کرسمس اور کفار کی دیگر عیدیں!"*
⭕ - *"والذين لا يشهدون الزور"* (سورۃ الفرقان : ٧٢)۔ سلف کی ایک جماعت نے اس کا معنی یہ بیان کیا ہے : "اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو کافروں کی عیدوں میں شریک نہیں ہوتے۔"
📚 *[ تفسیر ابن کثیر : ١١٨/٦ ]*
⭕ - "کفار کی عیدوں پر ان کی عبادت گاہوں کا رخ مت کیا کرو ؛ بے شک ان پر ﷲ کا غصہ اترتا ہے !"
📚 *[ سيدنا عمر بن الخطاب رضى الله عنه || مصنف عبد الرزاق : ١٦٠٩ ]*
⭕ - "غیر مسلموں کی سرزمین میں رہنے والا مسلمان ان کی عید کو انہی کی طرح منائے اور اسی رویّے پر اس کی موت ہو تو قیامت کے دن بھی وہ انہی کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔"
📚 *[ سيدنا عبد الله بن عمرو رضى الله عنهما || السنن الكبیر للبيهقي : ١٨٨٦٣ ]*
⭕ - "اگر کسی شخص کی بیوی عیسائی ہو تب بھی وہ اس کو عیسائیوں کی عید میں شرکت کی اجازت نہ دے کیونکہ ﷲ نے گناہوں پر تعاون کو منع قرار دیا ہے!"
📚 *[ امام احمد بن حنبل رحمه الله || المغني لابن قدامة : ٣٦٤/٩ ]*
⭕ - "کفار کی عید پر انہیں مبارکباد پیش کرنا ایسے ہی ہے جیسے کسی کو صلیب کے آگے سجدہ کرنے پر مبارکباد پیش کرنا!"
📚 *[ امام ابن القيم رحمه الله || أحكام أهل الذمة : ٢١١/٣ ]*
⭕ - "مسلمانوں کیلیے جائز نہیں کہ وہ عیسائیوں کو کوئی ایسی چیز بیچیں جو ان کی عیدوں میں کام آنے والی ہو ؛ کیونکہ یہ ان کے شرک کی تعظیم اور ان کے کفر کی معاونت ہے!"
📚 *[ امام ابن القاسم المالكي رحمه الله || المدخل لابن الحاج : ٤٦/٢ ]*
⭕ - "اگر کوئی شخص پچاس سال ﷲ کی عبادت کرے، پھر مشرکین کی عید کے موقع پر اس دن کی تعظیم کرتے ہوئے کسی مشرک کو ایک انڈہ ہی تحفہ دے دے تو اس نے کفریہ کام کیا اور اپنے تمام اعمال ضائع کر لیے!"
📚 *[ امام ابو حفص كبير الحنفي رحمه الله || الدر المختار : ٧٤٥/٦ ]*
⭕ - شافعی فقہاء کا کہنا ہے کہ کفار کی عید میں شرکت کرنے والے کو سزا دی جائے!
📚 *[ مغني المحتاج للشربيني : ٥٢٦/٥ ]*
Comments
Post a Comment