عورت کیسی ہو؟؟ اس پر ہر شخص گفتگو کرتا نظر آتا ھے، مگر کبھی سوچا کہ مرد کیسا ہونا چاہئے؟؟؟
عورت کیسی ہو؟؟ اس پر ہر شخص گفتگو کرتا نظر آتا ھے، مگر کبھی سوچا کہ مرد کیسا ہونا چاہئے؟؟؟
مرد وہ ھے:
*جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت کو سامنے رکھتے ہوئے عورت کے بارے میں ہمیشہ اللہ سے ڈرتا رہے.
*جو فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق عورت کو ٹیڑھی پسلی کی طرح سمجھے اور اس پہ بےجا سختی نہ کرے.
*جو عورت کی بڑی بڑی خوبیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس کی چھوٹی چھوٹی کمزوریاں نظر انداز کر دے.
*جو ڈکٹیٹر کی بجائے محافظ اور جیون ساتھی بن کر زندگی گزارے.
*جو روٹی، کپڑا اور رہائش دے کر احسان نہ جتلائے، بلکہ مشکور نظر آئے.
*جو عورت کی عزتِ نفس کا خیال کرے اور اس کی انّا کی دھجیاں نہ اڑائے.
*جو عورت کو صرف محبت ہی نہیں بلکہ عزت اور مقام بھی دے..✈️🥀
Comments
Post a Comment