🌺 ھمیں اس مختصر زندگی میں آخرت کے لیے کچھ کر کے جاناھے۔
🌺🌺🌺🌸🌺🌺🌺
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
🌺 ھمیں اس مختصر زندگی میں آخرت کے لیے کچھ کر کے جاناھے۔
💦💦💦💦💦💦💦
🌸 دنیا کی زندگی بہت مختصر ھے -موت اک بے خبر ساتھی ھے عقلمند انسان وہ ھے جو دنیا کی بجاۓ آخرت پر نظر رکھتے ھوۓ نیک اعمال سر انجام دے-
🌺 ھمارے اعمال کی بنیاد پر ھی ھماری برزخ اور آخرت کی زندگی کے انجام کا فیصلہ ھو گا...۔
سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ اس مختصر سی اتنی مصروف زندگی میں ایسے کونسے کام سر انجام دیے جائیں جو ناصرف دنیا بلکہ برزخ اور آخرت میں ھمارے درجات کی بلندی کا باعث بنیں....
آئیے جانتے ھیں وہ کون سے "چھوٹے چھوٹے اعمال"ھیں جو ھماری دنیا ' برزخ اور آخرت کی زندگی میں نجات کا باعث اور درجات کی بلندی کا سبب بن سکتے ھیں -
💦💦💦💦💦💦💦
💠 "چھوٹے اعمال بڑے انعام"
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
🌺 ھر وقت با وضو رھنے کی کوشش کرنا
🌺 وضو کے بعد کی دعا کرنا... ایسا کرنے پر اس بندے کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھل جاے ھیں
🌺 وضو کے بعد اللہ کی رضا کے لیے دو رکعت نفل کی ادائیگی
🌺 چاشت یا اشراق کے نوافل کی ادائیگی... ان کی تعداد 8-2 تک ھے... جتنا آپ کے لیے آسان ھو اتنا کر لیجیے... یہ جسم کے اعضاء کے صدقے کی ادائیگی کے برابر ھے.
🌺 فجر کی سنتوں کا خاص اھتمام - اس کی بہت زیادہ فضیلت ھے - یہ دنیا اور آخرت کی ھر چیز سے بہترین ھے
🌺 نماز کے بعد کچھ دیر تک مصلے پر بیٹھے رھنا اور ذکر کرنا... ایسا کرنے سے فرشتے آپ کے لیے بخشش کی دعا کرتے ھیں جب تک آپ مصلے پر بیٹھے رھتے ھیں
🌺 اول وقت میں نماز کی ادائیگی کی پوری کوشش-
🌺 اذان کو سن کر اس کا جواب دینا
🌺 مسجدوں کو آباد کرنا اور ان کی تعمیر میں حصہ لینا
🌺 صدقہ وخیرات کرنا خواہ کھجور ھی کیوں نہ ھو یعنی چاھے چھوٹی سی ھی چیز کیوں نہ ھو مگر خلوص سے دکھاوے کے لیے نہیں
🌺 دوسروں کی مدد کرنا اور انکی تکلیف دور کرنا بھی صدقے میں شمار ھوتا ھے
🌺زبان کو ذکر سے تر رکھنا... اللہ کو یاد کرنے والوں کا ذکر اللہ فرشتوں کی مجلس میں کرتا ھے
🌺 درود کی کثرت خاص طور پر جمعہ کے دن درود کی کثرت
🌺 نماز کے بعد کے مسنون اذکار کرنا... خاص طو پر آیت الکرسی کا پڑھنا...فرض نماز کے بعد آیت الکرسی کا اھتمام کرنے والے پر جنت واجب ھو جاتی ھے
🌺قرآن کی تلاوت کرنا اس پر غوروفکر کرنا اس پر عمل کی پوری کوشش کرنا اور دوسروں تک اس کے پیغام کو پہنچانا
🌺 بیٹیوں سے حسن سلوک
🌺 راست سے تکلیف دہ چیز کا ھٹا دینا
🌺 دوسروں کو تکلیف نہ دینا
🌺 ھر اچھا کام اللہ کی رضا کے لیے کرنا
🌺 اللہ کی خاطر دوسروں سے محبت کرنا
🌺 نیکی کے کسی بھی کام کو خواہ کتنا ھی چھوٹا کیوں نہ ھو حقیر نہ سمجھنا
🌺 دوسروں کی عیب پوشی کرنا
🌺مریض کی عیادت مگر اس کے آرام میں خلل ڈالے بغیر. ...ایسا کرنے پر ستر ھزار فرشتے آپ کے لیے دعا کرتے ھیں
🌺 اچھا اخلاق.. اس کا درجہ عبادت گزار اور روزہ دار سے بھی زیادہ ھے
🌺 سلام میں پہل کرنا ایسا کرنے پر تیس نیکیاں ملتی ھیں
🌺تواضع اور عاجزی اختیار کرنا
🌺تنگ دست کو آسانی دینا
🌺 نیکی اور اچھا کام چاھے کتنا ھی تھوڑا کیوں نہ ھو اس پہ ھمیشگی اختیار کرنا
🌺 خدمت خلق ... اس کی فضیلت عبادت سے بھی زیادہ ھے
🌼 🌼🌼 "بڑی بڑی نیکیاں کرنے کی بجاۓ چھوٹی چھوٹی نیکیاں کر لی جائیں تو آخرت میں نیکیوں کا اک بڑا ذخیرہ ملے گا-ان شا ء اللہ"
💦💦💦💦💦💦💦
بظاھر یہ اعمال "بہت چھوٹے اور آسان سے اعمال"نظر آرھے ھیں- ان کو چھوٹا سمجھ کر نظر انداز مت کریں ھو سکتا ھے ان میں سے "کسی ایک عمل پر مستقل پابندی آپ کی دنیا'برزخ اور آخرت کی زندگی کو آسان کر دے اور آپ کے درجات کی بلندی کا باعث بن جاۓ"
💠💠💠💠💠💠💠
جائزہ لیجیے آپ ان میں سے کتنے اعمال کو سر انجام دے رھے ھیں ? اور اگر جواب نہیں میں آۓ تو "وقت ابھی آپ کے ھاتوں میں ھے ابھی سانسیں چل رھی ھیں .اس دنیا میں اگلی دنیا کے لیے سرمایہ جمع کر لیں کون جانے مرنے کے بعد کوئ دعا کے لیے ھاتھ اٹھاۓ کہ نہیں... نہ پھر ھم پلٹ کے اس دنیا میں واپس آ سکیں گے"
"دعا ھے اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرماۓ...آمین"
💠💠💠💦💠💠💠
Comments
Post a Comment