*آدم و حوا سے دشمنی میں شیطان نے سب سے پہلے کیا کیا تھا ؟*
اللّٰه نے آدم کے لیئے لباس کو پسند کیا تھا ، لباس میں اس کیلئے خوبصورتی رکھی ، اور لباس کو اسکی حفاظت کا ذریعہ بنایا۔۔۔۔
مگر شیطان کو یہ بات پسند نا آئی وہ اس زینت اور حفاظت کو ختم کرنے کے درپے ہو گیا اور آخر کار اپنی کوشش میں کامیاب ٹھہرا۔۔۔۔!!!
پھر اللّٰه نے ہمیں واضح لفظوں میں تاکید کی کہ اے آدم کی اولاد خیال کرنا کہیں وہ تمہارے بھی لباس کو نا اتروا دے 🚫
يَا بَنِىٓ اٰدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ كَمَآ اَخْرَجَ اَبَوَيْكُمْ مِّنَ الْجَنَّـةِ يَنْزِعُ عَنْـهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُـرِيَـهُمَا سَوْاٰتِـهِمَا
اے آدم کی اولاد :
تمہیں شیطان نہ بہکائے جیسا کہ اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکالوا دیا ،
ان سے ان کے کپڑے اتروائے تاکہ انہیں ان کی شرمگاہیں دکھائے،
مگر آج ہم نے کیا کیا ؟ اپنے لباس کو خود کم سے کم کئے جا رہے ہیں ؟
*جانتے ہیں شیطان کو سب سے زیادہ خوشی کب ہوتی ہے ؟*
جب وہ آدم کی اولاد کا لباس اترواتا ہے ، اور ان کے قابلِ شرم حصوں کو ظاہر کرواتا ہے۔۔۔!!!
*اور جانتے ہیں کہ اللّٰه کو سب سے زیادہ شرم کب آتی ہے؟؟؟*
جب آدم کی اولاد اپنا لباس تن سے جدا کرتی ہے اور زنا کی مرتکب بنتی ہے۔۔۔!!!
جانتے ہیں کہ پھر شیطان کپڑے اتروانے تک بس نہیں کرتا ، بلکہ پھر اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر دیکھتا ہے۔۔۔
اِنَّهٝ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيْلُـهٝ مِنْ حَيْثُ لَا تَـرَوْنَـهُـمْ ۗ اِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِيْنَ اَوْلِيَآءَ لِلَّـذِيْنَ لَا يُؤْمِنُـوْنَ
وہ اور اس کی قوم تمہیں دیکھتی ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھتے، ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا دوست بنادیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔
یقیناً وہ دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہو گا کہ میں پھر سے کامیاب ٹھہرا ، پہلے ان کے ماں باپ کا لباس اتروایا اب ان کی اولاد کا بھی اترواتا ہوں۔۔۔
*سمجھدار لوگ تو وہی ہوتے ہیں جو اپنے بڑوں سے نصیحت حاصل کرتے ہیں ، خدارا یہ غلطی نا کیجئے‼️*
لباس آپکا سب کچھ ہے آپکی خوبصورتی اسی میں ہے ، اس کو اپنی زینت سمجھئیے اور اسکی حفاظت کرئیے!!!

Comments
Post a Comment