*⚫بچوں کے ساتھ سکول، گھر،مدرسے میں بدسلوکی*
〰️〰️🎗️✨🎗️〰️〰️
◇سکول یا مدرسے وغیرہ میں بہت دفعہ بچوں کو ڈنڈے سے، ہاتھ سے، ہینگرز سے پیٹا جاتا ہے۔
◇یا پھر بچے کو کسی چیز سے ڈرایا جاتا ہے کہ وہ سہم جاتا ہے۔ مثلا بڑی قینچی سے زبان کاٹنے سے ڈرانا، چھری سے کاٹ دینے کی۔
◇اسی طرح گھر میں بھی کوئی ایسا بندہ ہو سکتا ہے جو بچے ایموشنلی ڈسٹرب کرے یا مارے۔ والدین میں سے کوئی، جوائنٹ فیملی ہے تو تب کوئی رشتہ، سوتیلے ماں باپ۔
بعض دفعہ سوتیلے ماں باپ دوسرے بچوں کو زیادہ پیار دے رہے ہوتے ہیں اور اپنے بچے کو اگنور کر دیتے ہیں۔
🟪بچوں کے ساتھ ایسے رویے کی وجہ ایک مائنڈ سیٹ یعنی ایک خاص ذہنیت ہے۔
*ٹیچر ہوں، والدین ہو یا کوئی بھی وہ بچے کو تب ڈراتے اور مارتے ہیں جب وہ اچھا رزلٹ، ڈسپلن یا اچھا رویہ بچے سے چاہتے ہیں۔*
🟣لیکن ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے اس ایک رویے سے بچے کی ساری زندگی پر کیا اثر پڑ سکتا۔
*‼️یقین کیجئے کہ آپ کے الفاظ اور مار بچے کی زندگی تباہ کر سکتے ہیں۔*
ایسا بچہ جس کے ساتھ ایموشنل یا Physical abuse ہوتا ہے۔وہ:
□اچھی ازدواجی زندگی نہیں گزار پاتے۔
□وہ اپنی اولاد کی پرورش نہیں کر پاتے۔
□وہ پچھتاوں،بری یادوں سے پیچھا نہیں چھڑا پاتے۔
□خود اعتمادی کی بجائے احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں۔
□وہ اپنی اولاد کے ساتھ یہی سب دہراتے ہیں۔
□وہ حرام ریلیشن شپ میں ملوث ہو جاتے ہیں۔
□ان کی دماغی اور نفسیاتی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔
*💔خدارا اپنے یا کسی کے بچوں یا سٹوڈنٹس کے ساتھ اتنا بڑا ظلم نہ کیجئے۔*
🟣آئیں اس مسئلے کا حل ڈھونڈتے ہیں۔
*یاد رکھیں۔ دھمکیاں اور ڈنڈا یا ہاتھ، وہ چلاتا ہے، جسکا دماغ نہیں چلتا۔*
جن مسئلوں کو حل کرنے کیلئے آپ یہ سب کرتے ہیں۔ ان کے لئے دماغ چلائیں۔
*مسئلے حل کرنا سیکھیں۔ خود میں صبر پیدا کریں اور تحمل اور دماغ لڑا کر بچوں سے کام اور رزلٹ لیجئے۔*
🟣اس سے بچے ایک مضبوط شخصیت کے مالک بنیں گے۔ ان کو مسئلے حل کرنے آئیں گے۔
🎗️✨🎗️✨🎗️✨🎗️
Comments
Post a Comment