〰️〰️🤲🏻🌹🤲🏻〰️〰️

             _*آٸیں دعا کریں.*_

🤲🏻 اللہ ! ہمارے دل اس دنیا میں نا چاہتے ہوۓ بھی کھو جاتے ہیں. 

کبھی کوئی کام آ جاتا ہے 

کبھی کوئی بچہ رو پڑتا ہے

❣️کبھی کسی کی ضرورت پوری کرنے میں تیری یاد دل سے محو ہو جاتی ہے.

📗 کبھی بہت عزم سے قرآن لے کے بیٹھتے ہیں تو کہیں اچانک اٹھنا پڑ جاتا ہے
🤲🏻 اللہ ! بہت محبت سے آپ کی حمد شروع کرتے ہیں تو عید کی تیاری distract کر دیتی ہے.

🤲🏻 یا رب ! بہت ندامت سے استغفار شروع کرتے ہیں پر کسی نہ کسی سوشل ساٸٹ پر پھر کسی کام میں پڑ جاتے ہیں...

*یا اللہ المٶمن*
 
🤲🏻 ہمارا ایمان ہمیں عطا کر دیجیے.
 اس کو سنوار دیں.

*یا اللہ الفتاح*
 
🤲🏻 ہم رات کو تہجد نہی پڑھ پاتے آپ ہمیں معاف کر دیجیے.

اور ہدایت کے خاص دروازے کھول دیجیے.

*یا اللہ الودود*

🤲🏻 ہمارے دلوں میں ہمارے رشتوں کا احساس اجاگر کر دیجیے. 

اور سب سے بڑھ کر اپنی محبت ڈال دیجیے

❤️ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہر شے سے بڑھا دیجیے. 

ان کی اطاعت آسان کر دیجیے

*یا اللہ ! آپ الرحمان ہیں.*
*الرحیم ہیں*
*الغفور ہیں.*

آپ ہمیں بار بار بار بار معاف کر دیجیے 

*یا اللہ ! الحی القیوم !*
 ہمارے ہاتھ جب بے ساختہ گناہ کی طرف بڑھنے لگیں تو ان کو تھام کر اپنے راستے پر موڑ دیں.

*یا اللہ ! الوھاب* 

🤲🏻آپ اپنا ہدایت اور تقویٰ کا تحفہ ہمیں عطا کر دیں.

 اور پھر ہم اس کو سنبھالیں بھی.
اس کی نا قدری نا کریں رمضان کے بعد.

*یا اللہ !* 
*آپ الٰہ ہیں .*

🤲🏻ہمارے دلوں سے چھوٹے چھوٹے بچھڑوں کی محبت نکال دیجیے.

 ہمیں بنی اسراٸیل کی طرح ان بچھڑوں کو معبود نہ بنانے دیجیے گا.

 *یا اللہ !*
 ہم ہر صورت میں خطا کار ہیں.

 ہر بار نا شکری نا قدری کر جاتے ہیں.

 ہمیں معاف کر دیجیے گا.

*یا اللہ !* *المھیمن*

🤲🏻 ہمیں روز قیامت رسوا نہ کریے گا.

*یا اللہ ! الرزاق* 
ہمیں اپنے خاص خزانوں سے ایمان کاملہ کی دولت دیجیے.
*یا اللہ !*
🤲🏻 آپ قادر ہیں مردہ کو زندہ کرے پر..
 آپ ہمارے دل کی بنجر زمین پر ایمان کا پودا پھر سے اگا دیجیے. اور اس کی حفاظت کیجیے
*یا اللہ !*
🤲🏻 یہ دعا بھی آپ کی خاص توفیق سے کرنی نصیب ہوٸ ہے.

 اسے قبول کیجیے *ربنا تقبل منا*
 
*یا اللہ ! البدیع*
 آپ تو کسی بھی چیز کو وجود دے سکتے ہیں جن کی اولاد کا کوئی نشان نہیں ان کو فرمانبردار اولاد کی نعمت دیجیے.

ان کے دلوں کو ہمت دیجیے. 

*یا اللہ ! الشافی* 
🤲🏻جن کے پیارے بیمار یں ان کو اپنے پاس سے ایسی شفا دیجیے جو کامل ہو اور ذرا بھی بیماری نہ چھوڑے.
*یا اللہ ! العفو* 
🤲🏻ہم آپ کے پیارے ناموں سے آپ سے دعا کرتے ہیں.

 آپ قبول کیجیے.

اور عطا کیجیے. 

🙏🏻 ہمیں معاف کر دیجیے.

*یا اللہ ! غافر الذنب و قابل التوب* 
ہم سے بار بار بھٹکنے کا گناہ ہو جاتا ہے. 
fb insta نہیں کرنا چاہتے
لیکن کر بیٹھتے ہیں.

🤲🏻 قرآن سے دوستی کی نیت کرتے ہیں لیکن پھر اس کو کھولتے نہی.

اسی طرح رمضان کے ٢٨ دن بیت گئے .

لیکن
 *اللہ* 
*یا اللہ ! الواحد* 
*یا اللہ ! الاحد*
*یا اللہ ! القھار*
*یا اللہ ! الخالق* 

🤲🏻 ہمیں اس بار گناہ میں جانے سے بچا لیں.

 ہمیں بھٹکنے نہ دیجیے.

دنیا کے ہمارے غموں میں ہمیں تھام لیں.

 اور ہر غم سے زیادہ اس سوچ میں ڈال دیجیے کہ آخرت کا غم ہی اصل غم ہے

وہی اصل کامیابی ہے.

ہمیں معاف کر دیں.

ہمیں یکسو کر دیجیے.
پلیز 
🤲🏻🤲🏻🤲🏻
*اللہ !* 
*یا اللہ !* 
*یا ربی !* 
*رب اغفرلی !* 
*اللھم اغفرلی !*


Comments

Popular posts from this blog

عشرہ_ذوالحجہ