*دعائیں بھی الہام ہوتی ہیں*

کتنی خوبصورت بات ہے نا
اسی رب نے ہمیں دعائیں سکھا دیں، وہی دعائیں مانگنے کی توفیق دیتا ہے۔ 

اللّه سبحان و تعالیٰ نے سورة البقرہ میں رمضان کا ذکر کرتے ہی اگلی آیت میں فرمایا: 

﴿ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ 
يَرْشُدُونَ﴾

_When My servants ask you about Me, [tell them that] I am indeed nearmost. I answer the supplicant’s call when he calls Me. So let them respond to Me, and let them have faith in Me, so that they may fare rightly._

اور اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم! جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں تو بیشک میں نزدیک ہوں ، میں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھ سے دعا کرے تو انہیں چاہئے کہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ ہدایت پائیں ۔

[ البقرة: 186]

کل قصص القرآن کی کلاس میں استاذہ جی نے ایک بہت خوبصورت نصیحت کی، 
رمضان دعاؤں کا مہینہ ہے، اپنے رب سے مانگ لیں، 
اسی سلسلے میں استاذہ جی نے ایک App متعارف کروایا 
اس App میں بہت خوبصورت دعائیں موجود ہیں اپنی آسانی کے مطابق آپ دعائیں مانگ کر کسی بھی دعا کو Bookmark بھی لگا سکتے ہیں، تا کہ اگلے دن وہیں سے اس کو continue کر سکیں 
استاذہ جی نے نصیحت کی کہ اس App سے اس رمضان ایک بار ساری دعائیں ضرور مانگیں

Link for iOS: 
https://apps.apple.com/pk/app/%D8%AF%D8%B9%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-supplications/id1473634448

Link for Android: 
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.alhuda.apps.duas.aldua


آئیں اس رمضان ان دعاؤں کے ذریعے بہترین 
خزانوں کو سمیٹ لیں۔ 
تقبل اللہ منا ومنکم ✦

 آمنہ میر~

Comments

Popular posts from this blog

عشرہ_ذوالحجہ