☄╔───────────╗☄
♦️ *بِسۡـــمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰـــنِ ٱلرَّحِـــیمِ* ♦️
*سـوال*
📝 کیا نماز پڑھتے ہوۓ ہونٹوں کو حرکت دینا ضروری ہے یا دل میں پڑھا جا سکتا ہے؟
🔹▬▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬▬🔹
جــواب *دورانیــــــہ 0:38*
🎙 *الشیــخ پروفیسر عزیز الرحمن حفظہ اللّٰه*
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کیا نماز ميں قرآن كى تلاوت ميں زبان كو حركت دينا واجب ہے، يا كہ دل سے ہى كافى ہے ؟
تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے فرمایا:
«القراءة لابد أن تكون باللسان ، فإذا قرأ الإنسان بقلبه في الصلاة فإن ذلك لا يجزئه ، وكذلك أيضاً سائر الأذكار ، لا تجزئ بالقلب ، بل لابد أن يحرك الإنسان بها لسانه وشفتيه ؛ لأنها أقوال ، ولا تتحقق إلا بتحريك اللسان والشفتين » مجموع فتاوى ابن عثيمين" 13/156
" زبان كے ساتھ قراءت كرنا ضرورى ہے، نماز ميں جب كوئى انسان دل كے ساتھ قراءت كرتا ہے تو وہ كفائت نہيں كرتی، اور اسى طرح باقى سارى دعائيں بھى ادا نہيں ہونگى، دل ميں پڑھنے سے دعائیں ادا نہيں ہونگى بلكہ زبان اور ہونٹوں كو حركت دينا ضرورى ہے؛ كيونكہ يہ اقوال ہيں، اور زبان اور ہونٹ كو حركت ديے بغير بات چيت اور اقوال كى ادائيگى نہيں ہوتى "
♦️ 🇵🇰 *آن لائن مســـائل دارالفــلاح* ♦️
☄╚───────────╝☄
Comments
Post a Comment