Posts
Showing posts from February, 2024
حدیث نمبر 9, صحیح البخاری اردو
- Get link
- X
- Other Apps
صحیح البخاری کتاب: ایمان کا بیان باب: ایمان کے کاموں کا بیان حدیث نمبر: 9 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً وَالْحَيَائُ شُعْبَةٌ مِنْ الْإِيمَانِ ترجمہ: عبداللہ بن محمد جعفی، ابوعامر عقدی، سلیمان بن بلال، عبداللہ بن دینار، ابوصالح، ابوہریرہ (رض) نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں اور حیاء (بھی) ایمان کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے۔ Translation: Narrated Abu Hurairah (RA): The Prophet ﷺ said, "Faith (Belief) consists of more than sixty branches (i.e. parts). And Haya (This term "Haya" covers a large number of concepts which are to be taken together; amongst them are self respect, modesty, bashfulness, and scruple, etc.) is a part of faith".
- Get link
- X
- Other Apps
*"تہجد میں سستی، انفاق میں بخیلی، اور جہاد میں بزدلی کا علاج"* نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "من هاله الليل أن يكابده ، أو بخل بالمال أن ينفقه ، أو جبن عن العدو أن يقاتله ، فليكثر من ( سبحان الله وبحمده ) ؛ فإنها أحب إلى الله من جبل ذهب ينفقه في سبيل الله عز وجل." ترجمہ: "تم میں سے اگر کسی پر تہجد کی نماز پڑھنا بھاری ہو یا وہ مال خرچ کرنے میں بخیل ہو یا وہ دشمن سے جہاد کرنے میں بزدل ہو تو "سبحان الله وبحمدہ" زیادہ سے زیادہ کہے. کیونکہ یہ کلمات اللہ کو اپنی راہ میں سونے کا پہاڑ خرچ کرنے سے بھی زیادہ پیارے ہیں" ۔ (صحیح الترغیب والترھیب:1541، سندہ صحیح للبانی )
- Get link
- X
- Other Apps
☄╔───────────╗☄ ♦️ *بِسۡـــمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰـــنِ ٱلرَّحِـــیمِ* ♦️ *سـوال* 📝 ممنوعات احرام کون کون سے ہیں؟ 🔹▬▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬▬🔹 *جــواب تحریری صورت میں* ممنوعاتِ احرام : *وہ کام جن کو احرام کی حالت میں کرنا منع ہے۔ یہ کل نو کام ہیں:* 1۔ بال مونڈنا۔ 2۔ ناخن کاٹنا۔ 3۔ سلے ہوئے کپڑے پہننا۔ 4۔ سر ڈھانپنا۔ 5۔ خوشبو استعمال کرنا۔ 6۔ خشکی کے جانور کا شکار کرنا یا اسے بھگانا۔ 7۔ نکاح کرنا۔ 8۔ شہوت کے ساتھ فرج کے علاوہ کو چھوڑ کر مباشرت کرنا۔ 9۔ جماع کرنا۔ ان احکام میں عورت بھی مرد ہی کی طرح ہے، مگر یہ کہ عورت کا احرام اس کے چہرے میں ہوا کرتا ہے اور اس کے لیے سلا ہوا کپڑا پہننا جائز رہتا ہے، لیکن وہ نقاب اور دستانے پہن نہیں سکتی۔ اسی طرح اجنبی مردوں کی نظروں سے بچنے کے لیے وہ اپنے چہرے پر کپڑا لٹکا سکتی ہے۔ اگر کسی نے حالتِ احرام میں مذکورہ بالا کاموں میں سے کسی کا ارتکاب کیا، تو اس کے بارے میں تفصیل ہے۔ مثلا اگر کوئی عمره مکمل ہونے سے پہلے یا حج میں تحللِ ثانی سے قبل جماع کر لے، تو اس کا حج اور عمرہ فاسد ...