☄╔───────────╗☄
♦️ *بِسۡـــمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰـــنِ ٱلرَّحِـــیمِ* ♦️
*سـوال*
📝 ممنوعات احرام کون کون سے ہیں؟
🔹▬▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬▬🔹
*جــواب تحریری صورت میں*
ممنوعاتِ احرام :
*وہ کام جن کو احرام کی حالت میں کرنا منع ہے۔ یہ کل نو کام ہیں:*
1۔ بال مونڈنا۔ 2۔ ناخن کاٹنا۔ 3۔ سلے ہوئے کپڑے پہننا۔ 4۔ سر ڈھانپنا۔ 5۔ خوشبو استعمال کرنا۔ 6۔ خشکی کے جانور کا شکار کرنا یا اسے بھگانا۔ 7۔ نکاح کرنا۔ 8۔ شہوت کے ساتھ فرج کے علاوہ کو چھوڑ کر مباشرت کرنا۔ 9۔ جماع کرنا۔ ان احکام میں عورت بھی مرد ہی کی طرح ہے، مگر یہ کہ عورت کا احرام اس کے چہرے میں ہوا کرتا ہے اور اس کے لیے سلا ہوا کپڑا پہننا جائز رہتا ہے، لیکن وہ نقاب اور دستانے پہن نہیں سکتی۔ اسی طرح اجنبی مردوں کی نظروں سے بچنے کے لیے وہ اپنے چہرے پر کپڑا لٹکا سکتی ہے۔ اگر کسی نے حالتِ احرام میں مذکورہ بالا کاموں میں سے کسی کا ارتکاب کیا، تو اس کے بارے میں تفصیل ہے۔ مثلا اگر کوئی عمره مکمل ہونے سے پہلے یا حج میں تحللِ ثانی سے قبل جماع کر لے، تو اس کا حج اور عمرہ فاسد ہو جاتا ہے اور اسے حج و عمرہ کو مکمل کرنے کے بعد نئے احرام کے ساتھ ان کا اعادہ کرنا پڑے گا اور کفارہ بھی دینا پڑے گا۔ کفارے کے طور پر حج میں ایک اونٹ اور عمرے میں ایک بکری ذبح کرکے مکہ کے فقرا کو بانٹ دینا ہے۔ رہا مسئلہ شکار کا، تو اس کا فدیہ یہ ہے کہ شکار کیے گئے جانور کے مثل کسی چوپائے کو ذبح کرے یا روزے رکھے یا اس کی قیمت صدقہ کرے۔ جہاں تک نکاح کرنے کی بات ہے، تو نکاح فاسد ہوجاتا ہے اور اس میں کوئی کفارہ نہیں ہے۔ اب رہی بات ناخن تراشنے، بال کاٹنے، عطر لگانے، سر ڈھانپنے اور سلے ہوئے کپڑے پہننے کی، تو ان کاموں میں وہ فدیہ ادا کرنا ہے، جو تکلیف دور کرنے کے لیے متعین ہے۔ یعنی ایک بکری ذبح کرنا، چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا تین دن کے روزے رکھنا
♦️ 🇵🇰 *آن لائن مســـائل دارالفــلاح* ♦️
☄╚───────────╝☄
*گروپ ممبر بننےکیلئے 03058200034*
Comments
Post a Comment